• news

لاہور: 20 کلو آٹا تھیلا مزید 25 روپے مہنگا‘ قیمت ایک ہزار ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے جبکہ10 کلو آٹے کے تھلے کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 975 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ا10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 495روپے سے بڑھ کر 510 روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1850روپے سے بڑھ گئی ہے جس کے باعث فلور ملوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا یے۔ آٹے کے 20 کلو اور 10 کلو تھیلے کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق آج سے ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن