• news

نیپالی فوج متنازعہ علاقوں میں داخل، کسی کے اشارے پر ہو رہا ہے: بھارتی آرمی چیف

کھٹمنڈو‘ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نرو نے کہا ہے کہ نیپال کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔ بی بی سی نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان کیخلاف بولنے والی انڈین فوج چین کے سامنے کیوں خاموش رہتی ہے؟ سابق بھارتی فوجی سربراہ بکرم سنگھ نے بی بی سی کو انٹرویو میں بھارت کی اصلیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو جواب دینے کیلئے کارروائی کا فیصلہ فوج نہیں بلکہ سیاسی قیادت کرتی ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہوتا ہے کہ ہماری صلاحیت کیا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔ سرحد پر انفراسٹرکچر کے لحاظ سے چین ہم سے بہت آگے ہے۔ کچھ سال پہلے چین کم وقت میں 22 ڈویژن فوج جمع کر سکتا تھا۔ آج 32 کر سکتا ہے۔ ایک ڈویژن میں 10 ہزار فوجی ہوتے ہیں جو فوری پوزیشن سنبھال سکتے ہیں۔ چینی سرحد پر لگاتار ایسی چیزیں ہو رہی ہیں جن کا انڈیا کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شیام سرن نے کہا کہ انڈین فوج جوابی کارروائی کرنا نہیں چاہتی یا اس کے پاس صلاحیت نہیں۔ نیپالی سکیورٹی فورسز متنازعہ علاقوں میں داخل ہو گئیں۔ نیپالی پارلیمنٹ کے اقدام پر کھٹمنڈو میں شمعیں روشن کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن