طبیعت بہتر ،عوام کرونا کو سنجیدہ لیں : شیخ رشید‘اسد قیصر نے فون کر کے خیریت دریافت کی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی طبعیت بہتر ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ایک پیغام میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نے کہا ہے کہ ان کا کرونا کے حوالے سے علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔ الحمداللہرات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزارہوں۔دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا۔ خیریت دریافت کی۔ شیخ رشید کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔