بھارت توسیع پسندانہ برتائو کی بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے: شاہ محمود
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرونا چیلنج نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ آج دنیا بھر میں تمام اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہو گا۔ درپیش چیلنجوں کو سامنے رکھ کر اپنی آئندہ کی حکمت عملی و لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ مختصر اور درست کر کے بنائے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 'توسیع پسندانہ قوم کی طرح برتاؤ' کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور 'پہلے پڑوسی' کی پالیسی کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگی کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ پڑوسیوں کی نسبت بھارت کو اپنی نامناسب پالیسیوں، ناکامیوں اور فاشزم سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔