• news

پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ لازمی پڑھنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قر آن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب ویو نیورسٹیز کے چانسلر چوہدری محمدسرور نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی مشاورت کے ساتھ قر آن پاک تر جمعہ کے ساتھ یونیورسٹیز میں پڑ ھانے کا اعلان کیا جسکے بعد اب باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جار ی کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو تر جمہ کیساتھ قرآن پڑ ھا ئیں گے اور طلبہ کے لیے اس لیکچرار میں شر کت کر نا اتنا ہی لازمی ہوگا جتنا دیگر لیکچرار میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹیز میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سر براہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جنہوں نے تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام امور کو فائنل کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن