• news

ملک میں ٹڈی دل کیخلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن جاری

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں44اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1281مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 284859اسکوائر کلومیٹر(تقریبا 7کروڑ ایکڑ)رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 6035مربع کلو میٹر (تقریبا 14.9لاکھ ایکڑ)رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5300سے زائد افراد اور 500سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں میں 189530ایکڑ پر سروے اور ضلع میانوالی میں ٹڈی کی موجودگی پر 50ایکڑ رقبے پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2847افراد (بشمول پاک فوج)اور 273گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 1.51کروڑ ایکڑ پر سروے اور 369917ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے سندھ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 142086ایکڑ پر سروے اور 5اضلاع (خیر پور، سکھر، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد اور جامشورو)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 1977ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں382افراد (بشمول پاک فوج)اور 31سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک9.1کروڑ ایکڑ پر سروے اور 96618 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 192495ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 9اضلاع )ڈی آئی خان، ٹانک، ساتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر(میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2471ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 758افراد )بشمول پاک فوج(اور 78گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.05کروڑ ایکڑ پر سروے اور 130225ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 309870ایکڑ پر سروے اور 29اضلاع )خضدار، نوشکی، چاغی، گوادر، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ژوب اور زیارت(میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 16062ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318افراد اور 126گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.6کروڑ ایکڑ پر سروے اور 894522 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے موثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن