• news

نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول دنیا کے سامنے کھل چکا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول پوری دنیا کے سامنے کھل چکا ہے اور اس کی حقیقت اندرون وبیرون ملک پاکستانیوں پر عیاں ہوچکی ہے۔ دو سال سے شریف خاندان، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائدین نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے، ان کے ہر سوال کا دلیری، شفافیت اور شواہد سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر الزامات کی بارش کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔ ثبوت مانگنے پر عدالتوں سے راہ فرار اپنائی گئی اور اب تک ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایاجاسکا۔ جس منی لانڈرنگ کیس کا ذکر ہوتا ہے اور سلمان شہباز کے خلاف کہا جا رہا ہے وہ کیس اور اْس کے ثبوت کہاں ہیں. ایسی ہی کاروائی کا اسحاق ڈار کے بارے میں کہا گیا اور سوائے رسوائی کے حکومت کے حصے میں کچھ نہیں آیا. سیاسی مخالفین کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے یک طرفہ، غیرقانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ سیاسی انتقام کا ادارہ بن کر ملکی معیشت اور جمہوری نظام کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن