• news

یونیورسٹیوں میں قرآن لازمی،پنجاب کے بعددوسرے صوبے بھی اقدامات کریں :علامہ زبیر احمد

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیرا حمد ظہیر نے یونیورسٹیز میں تر جمعہ کے ساتھ قرآن پاک پڑ ھنے کو لازمی قرار دینے کے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے فیصلے کو امت مسلمہ کی امنگوں کی تر جمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمدسرورحقیقی معنوں میں ملت اسلامیہ کے خیر خواہ ہے انکے اس تاریخی اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے 'پنجاب کے بعد باقی صوبوں کے گور نرز کو بھی فوری طور پریونیورسٹیز کے لیے اس پالیسی کا اعلان کر نے چاہیے ایسے اقدامات سے ہم اپنی آنیوالی نسلوں کو تباہی اور فر قہ واریت جیسے مسائل سے بھی بچا سکتے ہیں۔ وہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیرا حمد ظہیر کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ہم قر آن پاک کے بتائے ہوئے راستے پرعمل کر یں اور جو لوگ قر آن پاک کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کر تے ہیں وہ دنیا اور آخر ت دونوں میں کامیاب ہوتے ہیں اور قر آن سے دوری میں تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں قر آن پاک تر جمعہ کے ساتھ پڑ ھنے کو لازمی قرار دیکر نئی تاریخ رقم کر تے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں ملت اسلامیہ کے ہیروہیں جن کو اللہ نے اقتدار دیا ہے تو وہ ذاتی اور سیاسی نہیں امت مسلمہ کی امنگوں کو دیکھ کر فیصلے کر رہے ہیں اس نیک کام کا انکو دنیا اور آخرت دونوں میں انعام ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن