• news

قطری مندوب سے ملاقات: اشرف غنی بین الافغان مذاکرات شروع کرنے پر تیار

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) قطری وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ قطر میڈیا کے مطابق ملاقات میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ افغان صدر اور قطر کے خصوصی مندوب کی ملاقات کابل میں گزشتہ ہفتے ہوئی۔ دورہ کابل میں قطری مندوب نے طالبان وفد سے بھی ملاقات کی۔ افغان صدارتی ترجمان نے قطر کے مندوب سے ملاقات پر بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت دوحہ میں پہلی ملاقات پر رضامند ہوئی ہے۔ صدیق صدیقی کے مطابق بین الافغان مذاکرات کے مقام کے تعین پر ابھی کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن