ٹرمپ کی عمر 74 برس ہو گئی،امریکی صدرریمپ پر لڑ کھڑا گئے، ماہرین نے دماغ کا سکین کرانے کی تجویز دیدی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ 74 برس کے ہو گئے۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر افراد نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ادھر ٹرمپ کی چال میں لڑکھڑاہٹ پر ماہرین نے کہا انہیں اپنے دماغ کا سکین کرا لینا چاہئے جبکہ ٹرمپ نے بہانی بنایا ریمپ پر پھسلن تھی ۔میری چال فیک نیوز والوں کیساتھ تفریح کے طور پر تھی۔