• news

شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت کیلئے ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دیدیا

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیسز کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیا۔ دو رکنی بنچ میں جسٹس سردار محمد نعیم‘ جسٹس طارق عباسی شامل ہیں۔ جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر جانے کے باعث نیا بنچ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن