پنڈی بھٹیاں:بااثر زمینداروں کا ماں بیٹی پر وحشیانہ تشدد‘ 2 افراد گرفتار
پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار ) نواحی علاقہ پاڑ لکھن میں مقامی زمینداروں کا پاکستانی نزاد برطانوی خاتون اور اس کی بیٹی پر وحشیانہ تشدد، 9 افراد پر مقدمہ درج 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ نواحی علاقہ پاڑلکھن میں زمینداروں نے خاتون راحیلہ ظفر اور اسکی بیٹی پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کیا۔باخبر زرائع کے مطابق تشدد کی وجہ پیسوں کا لین دین تھا۔