حکومت سیاسی مخالفین ‘تاجروںکیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے:امان اﷲ وڑائچ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) حکومت سیاسی مخالفین اور کاروباری طبقہ کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کرکے سرمایہ دار طبقہ کیلئے آسانیاں پیدا کرے تو ملکی معیشت کو مظبوط کرنے میں ملک کا یہ طبقہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز حاجی امان اﷲ وڑائچ اور چودھری وقارچیمہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی احمد چیمہ کے پٹرول پمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق ایم ایل اے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چودھری مقبول گجر، چودھری منور حسین چیمہ ،نسیم احمد چیمہ،آصف بشیر،قمر دلبر، شاہجہان وڑائچ، چودھری حنیف گجر، مرزا عبدالمجید، نعیم قادر وڑائچ و دیگر موجود تھے۔