• news

حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے:عثمان حیدر نقوی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما عثمان حیدر نقوی نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ میں متوسط غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا حکمران عالمی گداگری کے باوجود عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہیں وزیر اعظم اپنی وزراء کی فوج اور ان کی شاہ خرچیاں کم کر کے عوام کو ریلیف دیکر مہنگائی اور بیروزگاری کی دلدل سے نکالیں ۔

ای پیپر-دی نیشن