حکومت نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کا معاشی قتل عام بند کرے:کاشف مرزا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومت نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد کا معاشی قتل عام بند کرے،ٹیکس میں100 فیصد اضافہ تعلیم دشمنی ہے بجٹ سفارشات مسترد کرتے ہیں ، ہماری90 فیصد سکولز کی بلڈنگ رینٹ کی اور پنجاب کے تقریبا20 لاکھ ٹیچر فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں ،حکومت سکولز نہیں کھولنا چاہتی مت کھولے مگر ہمارے بلڈنگ رینٹ اور 20 لاکھ ٹیچر کو تنخواہیں احساس پروگرام کے تحت دی جائیں۔ ان خیالات اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مرکزی صدرکاشف مرزا، چیئرمین الائنس ندیم انور ، راؤ ایوب، چوہدری شاہد،عظمان رشیدچوہدری ،چوہدری اختر،حافظ عمران یعقوب،امجدعلی رضوی،کاشف کھوکھر،عمران رفیق داروغہ،آصف اقبال بٹ،عامر رضاگجر،عابد انجینئر ،محمودریاض چوہدری،دانش عقیل نے الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنزکے زیراہتمام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔