• news

بااثر افراد کی زمیندار کے زرعی رقبہ پرقبضہ کی کوشش

کامونکے+واہنڈو (نامہ نگاران)ٹریکٹر چلاکر زمیندار کی برسیم کی تیار فصل تباہ کرکے زرعی اراضی پرقبضہ کرنے کی کوشش کی بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کھوتڑے کے چودھری عبدالمجید اور فاروق احمد وغیر ہ میں تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز اسی بناپر فاروق احمد،شاہد محمود،احمد،محمد عرفان،محمد عثمان،بلال احمد اور نثاراحمد نے گاؤں میں واقع چودھری عبد المجید کے پھوپھو زاد بھائی کی زرعی اراضی میں ٹریکٹر چلاکر برسیم بیج کیلئے تیار فصل تباہ کرکے زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن