• news

کامونکے:چور زمیندارکے لاکھوں مالیت کے بکرے لے گئے

کامونکے(نامہ نگار)تین افراد رات کی تاریکی میں زمیندارکی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چرا کر لئے گئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چندنیاں کے زمیندار خلیل کی حویلی سے محلہ نور السلام کا محمد خان،وارث عرف وارثی اور عبداللہ روڈ کا اللہ توکل دو لاکھ مالیت کے بکرے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن