• news
  • image

کرونا کے بارے میں رویے بدلنا ہونگے

مکرمی! تازہ ترین خبروں کے مطابق بیجنگ میں کورونا وبا کے ختم ہونے کے دو ماہ بعد 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس پر اعلیٰ حکام الرٹ ہوگئے اور فوری طور پر دارالحکومت کی دو اہم مارکیٹوں کو بند کر دیا گیا اور بچوں کی سکولوں میں واپسی بھی روک دی گئی۔علاوہ ازیں بیجنگ کی انتظامیہ نے کھیلوں کے تمام ایونٹس بھی معطل کردیئے اور 4 سے زائد افراد کے ایک ساتھ ریستورانوں میں جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندیاں عارضی ہیں تاہم واضح نہیں کہ ان کی میعاد کتنی ہوگی۔مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جن دو مرکزی مارکیٹوں کو بند کر کے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے وہیں سے کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر یہ نئے کیسز سامنے نہیں آتے تو بیجنگ میں سکولوں میں بچوں کی آمد شروع ہوجاتی۔یہ خبر ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہونی چاہیے۔چین کے بہترین انتظامات کے باوجود وہاں کرونا پھر ظاہر ہوگیا ہم تو کوئی احتیاط ہی نہیں کرتے۔اب ہمیں اپنے رویے بدلنا ہونگے۔(عائشہ انور، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن