قصور:60 سالہ خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق
قصور(نمائندہ نوائے وقت)سرحدی گاوں بھیڑیاں عثمان میں ساٹھ سالہ خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی ۔بھیڑیاں عثمان کی رہائشی ساٹھ سالہ سکینہ بی بی گھر میں رات کے وقت سوئی ہوئی تھی کہ گھر والوں نے صبح دیکھا تو وہ مردہ حالت میں پائی گئی تاہم اسکے کانوں سے خون رس رہا تھا ۔ تاہم پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کو جاںبحق ہونیوالی سکینہ بی بی کے ورثاء نے موقف اختیار کیا ہے کہ سکینہ بی بی کی موت طبی ہوئی ہے ۔