سونا 1500 روپے تولہ مہنگا: اوپن مارکیٹ میں ڈالر165.30 روپے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دو پیسے کے اضافے سے 164 روپے 87 پیسے رہی۔ یورو کی قدر ایک روپے 30 پیسے بڑھ کر 186 روپے 85 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے 58 پیسے بڑھ کر 208 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 165 روپے 30 پیسے ہو گئی۔ دوسری طرف آن لائن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے تولہ اضافہ ہو گیا جس کے بعد مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار 400 سو روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 90 ہزار 200 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔