• news

چین سے مزید امدادی سامان اسلام آباد پہنچ گیا، حکومت اور عوام بیجنگ کے شکرگزار ہیں : چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(صباح نیوز) چین سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ،امدادی سامان میں ڈیڑھ لاکھ این 95ماسک اور 15لاکھ طبی ماسک موجود ہیں ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا، چین سے آنے والے اس طیارے میں ڈیڑھ لاکھ این 95 ماسک اور 15 لاکھ طبی ماسک موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون اور اقدامات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کو 250 وینٹی لیٹر دے چکے ہیں، ہمارے پاس اس وقت مزید 600 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے، پشاور اور کراچی جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کورونا وائرس کے جتنے ٹیسٹ کرنے چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن