• news

شیخوپورہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں :ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں چینی 70 روپے کلو سے زائد فروخت کرنیوالے دوکاندار کو نہ صرف جرمانہ ہو گا بلکہ دوسری مرتبہ اس کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جائیگا ضلعی انتظامیہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سودے بازی نہیں کریگی اور عوام کو معیاری سستی اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں مہیا کی جائے گی شیخوپورہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے آٹے کے نرخوں میں اضافہ پر حکومت پنجاب ایکشن لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اصغر علی جوئیہ نے کہا کہ شیخوپورہ کو خوبصورت شہر بنایاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن