• news

بھکھی اور گردونواح جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ‘انتظامیہ خاموش

بھکھی (نامہ نگار )جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے انتظامیہ خاموش بن گئی شہر کی اہم سڑکوں کے دونوں اطراف کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق بھکھی اور گردونواح میں گندگی کے ڈھیر بالخصوص مرکز صحت بھکھی کی دیواروں کیساتھ اور دوسری اہم سڑکوں پر انتظامیہ کی نااہلی غفلت اور لاپرواہی سے گندگی کچرے اور گوبر کے ڈھیر ہیں۔


گندگی اور کچرے کے ڈھیروں پر مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں لوگ مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں سماجی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن