عمران خان کو ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں:سردارآصف
قصور(نامہ نگار) عمران خان کو ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے مشکل ترین حالات میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کا کارنامہ ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیرخارجہ سردارآصف احمدعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا تاریخ ساز بجٹ عوام دوست، کسان دوست متوازن بجٹ سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، موجودہ مشکل معاشی حالات میں اس سے بہتر بجٹ ممکن نہ تھا، حکومت نے بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔