• news

وزیر اعظم کی کامیابی، پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار

لندن (آئی این پی ) کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا ، پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ترین ملک قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دے دیا، فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے مجموعی آؤٹ لک میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مختصر عرصے میں پاکستان میں معاشی پالیسیوں میں قابل ذکر بہتری ہوئی، کاروباری اور معاشی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا مجموعی آؤٹ لک بھی بہتر ہوا۔ نئی قیادت کے تحت پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں بھی بنیادی اصلاحات کی گئیں، جن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو جدید مرکزی بینک کے سانچے میں ڈھالا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن