• news

عید الاضحی پر کرونا پھیلائو روکنے کیلئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں: اعجاز شاہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،عید الاضحی پر کرونا پھیلائو روکنے کیلئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔وزیر داخلہ کی سربراہی میں عیدالاضحی پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف امور زیرغور آئے ۔ وزیر خارجہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاکہ انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اس حکمت عملی کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیاجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن