• news

اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 15جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت 15جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے ،ریفرنس میں شریک ملزمان اور انکے وکلا بھی پیش ہوئے ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریفرنس کا مکمل ریکارڈابھی واپس نہیں آیا۔جج احتساب عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی۔احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 15جولائی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن