زرداری اور مینگل میں ٹیلی فونک رابطہ، سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو مسائل کی آما جگاہ بنا دیا: سابق صدر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ بی این پی اختر مینگل کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کرونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹڈی دل حملوں کو روکنے میں حکومتی ناکامی اور غربت پر بھی بات چیت کی گئی۔ اختر مینگل نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو مسائل کی آما جگاہ بنا دیا۔ پیپلز پارٹی ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔