• news

راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیسزپر دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیسزپر دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی گئی ۔رینٹل پاور پراجیکٹ کے ریشماں اور گلف پاور ریفرنسز احتساب عدالت نمبر تین کو منتقل کر دیئے گئے ،29جون سے احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر شاہ کیس کی سماعت کرینگے ،دونوں کیسز کی سماعتیں احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد اعظم خان کر رہے تھے،نیب ان ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر چکا ہے ،نیب نے دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کرنے کی استدعا کردی ،احتساب عدالت نے کیس دلائل کے لیے مقرر کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن