کراچی میں پہلا کرونا کیس آنے کے 6 ماہ بعد وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا: بلاول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں کرونا کا پہلا کیس آنے کے 6 ماہ بعد سلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ سندھ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کیلئے تھا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے فاقہ کشی‘ وباء سے بچاؤ کیلئے کچھ بھی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہمارے کسانوں کو ٹڈیوں‘ معاشی تباہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سٹیل ملز کے دس ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔