لاہور ‘امریکی شہری کا پراسرار قتل‘ایک ہفتے بعد نعش برآمد
لاہور(آئی این پی)لاہور میں امریکہ سے آئے ایک شخص کے پراسرار قتل کا انکشاف ہواہے۔ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے اس شخص کے انتقال کا اس وقت پتہ چلا جب اس کی نعش میں سے بدبو اٹھنے لگی جس کے بعد لوگوں نے پولیس کواطلاع کی۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں گھر سے امریکہ پلٹ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔بتایا کہ مقتول چالیس سال سے امریکہ میں رہائش پذیرتھا اور کچھ عرصہ قبل وہ امریکہ سے کسی وجہ سے ڈی پورٹ ہوگیا تھااور یہاں پرشادباغ کے علاقے میں رہتا تھا۔گزشتہ روز گھر میں بدبو پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔