ایران سے ملحقہ تفتان باڈر کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے تفتان بارڈر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے بارڈر کھولنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ بارڈر 7روز تجارت کے لئے کھلا رہے گا مگر ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔