• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کی کارروائی کے دوران 2 نوجوان شہید، لوگوں کا شدید احتجاج

سرینگر(اے این این +نوائے وقت رپورٹ ) مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اور شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فوج کی ریاستیں دہشتگردی کیخلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ دیر رات پامپور کے میج علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔اطلاعات کے مطابق حکام نے اونتی پورہ، ترال اور پامپور علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور مذکورہ علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔بد ھ کی شام اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ریڈوانی کولگام سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے ایک کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔مقبوضہ کشمیر میں 16جون کو بھی شوپیان میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین نوجوان کشمیری عسکریت پسند شہیدہوئے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں 2000سے اب تک200مختلف واقعات میں 377افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ1008واقعات میں917عسکریت پسند, 440شہری اور58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں315سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں125کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 اور مئی میں 16کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 29سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے60واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 16واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں 62مختلف واقعات میں 129افراد کو گرفتار کیا گیا۔گزشتہ ایک ماہ میں حزب المجاہدین کے 4 کمانڈر شہید کئے گئے ہیں جن میں ریاض نائکو ، ڈاکٹر سیف اللہ ، جنید احمد صحرائی اور فاروق احمد بھٹنالی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق رواں برس تاحال 38 واقعات میں 94 عسکریت پسند شہید کئے گئے ہیں جن میں حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائیکو سمیت دیگر پانچ کمانڈر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں 250 کے قریب عسکریت پسندوں کے حمایتی بھی حراست میں لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن