• news

سونا پہلی بار 99ہزار 300روپے تولہ 4روز میں ڈالر 2.11 روپے مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان میں سونے کی قیمت 99ہزار 300روپے تولہ ہو گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت سات سو روپے کے اضافے سے 99 ہزار 300روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹوں میں پہلی مرتبہ تولہ قیمت99ہزار روپے سے زیادہ ہوئی ہے۔ دوسری طرف ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور ڈالر مزید64پیسے مہنگا ہو گیا۔ چار روز میں روپے کی قدر 1.3فیصد کم ہو گی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر64پیسے کے اضافے سے 166روپے 35پیسے رہی۔ واضح رہے کہ چار روز میں ڈالر 2روپے 11پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 60پیسے کے اجافے سے166روپے 60پیسے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن