• news

وفاق کی اختر مینگل کو حکومتی اتحاد میں واپس لانے کے لئے کوششیں

اسلام آباد( محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صربراہ اختر مینگل کو حکومتی اتحاد میں واپس لانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اس سلسلے میں بلوچ رہنمائوں کو ٹاسک دیا گیا ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے ،جس میں چیئرمین سینیٹ نے پرویزخٹک کی سربراہی میں قائم مذاکراتی کمیٹی کا پیغام سردار اختر مینگل تک پہنچایا مذکراتی کمیٹی کی طرف سے پی ٹی آئی اور بی این پی کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ پر عمل درآمد کے کچھ مہلت مانگی ہے او کہا کہ مذاکراتی کمیٹی ان سے جلد ملاقات مطالبات عمل درآمد کے حوالے سے شیڈول دے گی پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ میرے اختیار میں کچھ نہیں میں نے جو کرنا تھا کر لیا پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے جو فیصلہ کیا میں نے پارلیمان میں سنا دیا اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں،اب جو کچھ پیشرفت کرنا ہے حکومت کو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اس بارے میں پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کا پیغام مذاکراتی کمیٹی کو پہنچا دوں گا مگر ہمیں آپکو ساتھ لیکر چلنا ہے، سردار اختر مینگل نے کہا کہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ،صادق سنجرانی حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینٹ ہیں اسی لئے وہ آئے تھے،چیئرمین سینٹ جاننا چاہتے تھے کہ ایسا کیوں ہوا،چیئرمین سینٹ سے کہا ہے جاکر حکومت سے پوچھیں معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا،اگر معاہدوں پر کچھ عمل ہوا ہے تو کتنا ہوا ہے حکومت بتائے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ان سے کہا ہے کہ وہ کچھ دن انتظار کریں فی الحال اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے بارے میں کوئی درخواست نہ دیں حکومت کی طرف سے ان کے مطالبات بارے میں جلد مثبت جواب مل جائے گا .

ای پیپر-دی نیشن