• news

صدر کے بل پر دستخط‘ نیپال کا ترمیمی نقشہ آئین کا حصہ بن گیا

کھٹمنڈو (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے ساتھ تنازعہ علاقوں پر کشیدگی کے بعد نیپال کیلئے نقشے کو منظور کر لیا جس کے بعد نیپال کا نیا ترمیمی نقشہ ملک کے آئین کا حصہ بن گیا۔ نیپال کی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری نے نیپال کیلئے ترمیم شدہ نقشے کی منظوری دی۔ نیپالی صدر نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے ترمیمی نقشے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ ترمیمی نقشے میں بھارت کے ساتھ متنازعہ علاقوں کالا پانی‘ لیپولیکھ اور لمپیا دھورا کو نیپال میں شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن