• news

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دارالامان شیخوپورہ کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد اعظم نے سینئر سول جج محسن خان کے ہمراہ دارالامان شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاںانہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور دارالامان میں مقیم خواتین کے مسائل سنے، اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ دارالامان مسزاسماء عابد نے سائیکالوجسٹ سحرش مقبول کے ہمراہ ججز کو دارالامان کی طرف سے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین میں حفطان صحت کٹس تقسیم کیں اور دارالامان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کی وباء سے بچائو کیلئے حکومتی ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن