بدوملہی:نوجوان کو بچاتے دریائے راوی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق
بدوملہی (نامہ نگار) دریائے راوی کے پاڑ باباشاہ مردان کے سالانہ عرس پر لاہور سے آیا نوجوان جو کہ دریائے عبور کرتے ہوئے ڈوب رہا تھا اسے بچانے کیلئے عمران عرف مٹھی پہلوان اور دیگر افراد نے دریامیں چھلانگے لگائیں۔ ڈوبنے والے نوجوان کو بچالیا گیا مگر عمران گہرے پانی میں تیز بہائو کی وجہ سے ڈوب گیا ۔