حافظ سمیع الرحمن کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے:عبدالستار ندیم
چونیاں (نامہ نگار)حافظ قرآن سمیع الرحمن کے قاتل پولیس کانسٹیبل کو سرعام پھانسی دی جائے۔سفاک ملزم کیخلاف مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلا کر سرعام پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہارامیر مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی ضلع قصور سردار عبدالستار ندیم و دیگر عہدیداروں نے کھڈیاں خاص میں دوستی کرنے اوربدفعلی سے انکار پرپولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں قتل ہونیوالے حافظ قرآن کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کیا۔