• news

453سائنس سکول بنائیں گے‘ کل گرہن کے دوران سورج دیکھنا نقصان دہ ہوگا:فواد چودھری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھٹی سے میٹرک تک 453 منتخب سرکاری اسکولوں کو سائنس اسکول بنائیں گے، پانچ سالوں میں پروگرام کا دائرہ کار اکثریتی سکولوں تک لے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ STEM اسکول منصوبے میں تمام صوبوں اور اکائیوں کی طرف سے حصہ دار بننے کا فیصلہ سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ سسٹمز کے برابر لے آئے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اتوارکے روز پاکستان میں سورج گرہن شروع ہوگا،اسے براہ راست دیکھنے سے آنکھوں کو نقصان ہو گا ، عوام احتیاط کریں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق پاکستان میں 9 بج کر 20 منٹ سے 9 بج کر 50 منٹ تک مختلف علاقوں میں سورج گرہن ہو گا۔انہوں نے سورج گرہن کی تفصیل پر مشتمل ایک فہرست بھی جاری کی جس کے مطابق اسلام آباد میں صبح 9 بج کر 50 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا اور دوپہر 1بج کرچھ منٹ تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن