گلگت بلتستان کا 68 ارب‘ 68 کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش
گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کا مالی سال 2020-21ء کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے بجٹ اسمبلی میں پیش کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ گلگت بلتستان بجٹ کا مجموعی تخمینہ 68 ارب 68 کروڑ سے زائد ہے۔ ترقیاتی اخراجات کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 35 ارب 88 کروڑ 29 لاکھ 57 ہزار کا تخمینہ ہے۔ گندم سبسڈی کیلئے 6 ارب اور ایک ارب 80 لاکھ گندم کی محصولات کی مد میں مختص کئے گئے ہیں۔ کرونا کے تدارک کیلئے 50 کروڑ روپے‘ تعلیم کیلئے ایک ارب 33 کروڑ 52 لاکھ روپے‘ صحت کے شعبے کیلئے ایک ارب 27 کروڑ 59 لاکھ روپے‘ شعبہ جنگلات اور جنگلی حیات و ماحولیات کیلئے 9 کروڑ 86 لاکھ روپے، سیاحت ثقافت و امور نوجوانان کیلئے 11 کروڑ 4 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔