• news

پرویز خٹک کا اختر مینگل کو فون‘ ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے سردار اختر مینگل کو ٹیلی فون کیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا جس پر اختر مینگل نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ 6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے بات چیت ہو گی۔ سردار اختر مینگل اور حکومتی وفد میں آج ملاقات کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن