3عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے ڈیڑھ ارب ڈالر فراہمی کے معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے تین عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فراہمی کے معاہدات پر دستخط کر دیئے گئے ،عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔یہ مالیاتی معاہدہ ورلڈ بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے کرونا ایکٹیو رسپانس سپورٹ پروگرام کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ 500 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بنک اس پروگرام کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔ یہ رقم حکومت پاکستان کی صحت کے نظام کو مستحکم کرنے پر خرچ ہوگی۔ امداد سے کرونا جیسے وبائی مرض کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے ساتھ بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے امداد کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے۔ بنک پاکستان کو 500 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔یہ مالی امداد کوویڈ 19 ایکٹیو رسپانس اور سپورٹ پروگرام کے لئے فراہم کی جائے گی۔ رقم کا مقصد امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت اے ڈی بی کراچی میں ریپڈ بس سسٹم کے لئے235ملین ڈالر دے گا ،اس رقم سے کراچی میں26.6 کلو میٹر طویل بس کا کوریڈور بنایا جائے گا ،اس سے کراچی میں محفوظ اور تیز بس سسٹم میسر آئے گا ،اس میں 29بس سٹیشن بنیں گے ،سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کرائے گی ،6لائن سڑک بنے گی ،ان سٹریٹ پارکنگ کی سہولت بھی ہو گی ،ڈرینج کا نظام بھی بنایا جائے گا ،اس رقم میں سے بینک اے آئی آر بی سے100ملین ڈالر ،اے ایف ڈی سے100ملین ڈالر لے کر دے گا ،جبکہ39ملین ڈالر گرین فنڈ سے گرانٹ کی صورت میں ملیں گے ۔