• news

رواں سال 15سو پیشہ وربھکاریوںکیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے بتایا کہ رواں سال ابتک15سو سے زائد پیشہ وربھکاریوںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ اشفاق خان نے کہا کہ پیشہ وراورجرائم میں ملوث438 بھکاری گرفتار کئے گئے جبکہ ان کے خلاف 412 مقدمات درج کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد بھکاریوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے شہر کے سیلیکٹڈ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پوائنٹس کادورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اشفاق خان نے جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن،پی سی ایس آئی آر سمیت صدر ڈویڑن کے مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی۔

ای پیپر-دی نیشن