وباء میں بروقت درست معلومات لوگوں کو محفوظ بنا سکتی ہے: سینئر وائس پریزیڈنٹ وائٹل اسٹریٹجز
اسلام آباد (پ ر) وائٹل اسٹریٹجز ایک عالمی ادارہ ہے جو صحت کے مضبوط نظام کے ذریعے ہر فرد کو صحت کاتحفظ فراہم کرنا اپنا مقصد سمجھتا ہے اور تقریباً 70سے زائد ممالک میں حکومت اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حقائق و شواہد پر مشتمل حکمت عملیوں کے ذریعے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ عالمی تنظیم حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر الیکٹرونک میڈیا اور اخبارات کے ذریعے کرونا سے متعلق جلد ہی حکومت پاکستان کے ساتھ ایک اشتہاری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔ اس ضمن میں وائٹل اسٹریٹجز کی سینئر وائس پریزیڈنٹ سینڈرا میولن کا کہنا ہے کہ " کسی بھی بحران یا وبا کے دوران بروقت درست معلومات اور مواصلات کے ذریعے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔