• news

لیاقت آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈولفن سکواڈ کی کارروائی،لیاقت آباد کے علاقے میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے لڑکی کے چہرے پر زہریلا کیمیکل بھی پھینکا تھا ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ملزم عادی مجرم ہے اور انجان عورتوں کو ہراساں کرتا رہتا ہے پولیس کو ملنے والی فوٹیج میں ملزم کو عورت سے فحش حرکات کرتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔ڈولفن سکواڈ نے ملزم عدنان کو لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیاایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن