اﷲ کے اطاعت گزاروں کے لئے کوئی خوف نہیں ہوتا: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر۔ فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کا واضح فرمان ہے کہ اﷲ کے اطاعت گزار اور نیک لوگوں کے لئے کوئی خوف اور حزن و ملال نہیں ہوتا اور وہ لوگ جنہوں نے نیک اعمال کئے نماز پڑھی۔ زکوۃ دی اپنے نفس کو قابو اور کنٹرول میں رکھا اور خود کو اﷲ کے احکامات پر عمل کے لئے وقف کر دیا اور اپنے آپ کو اس ذات کے حوالے کر دیا۔ ان لوگوں کے لئے اﷲ کے ہاں اجر عظیم ہے۔ آج ہم جس خوف خزن و ملال کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔ کیا ہم اﷲ کریم کو رب مانتے ہوئے اس کے متعین کردہ راستے پر چل رہے ہیں۔ اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر شکوہ کاہے کا۔