• news

فیروزوالہ:شادی شدہ خاتون سمیت دوعورتیں اغوا ء

فیروزوالہ(نامہ نگار) فیکٹری ایریا اور فیروزوالہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سمیت دوعورتیں اغوا ہوگئی ، بتایاگیاہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سرفراز نامی نے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو اغوا کرلیا اور فرار ہوگیا، فیروزوالہ میں نوجوان فیصل اور اصغرنے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی بیوی (پ) کو دوبچوں سمیت اغوا کرلیاا ورفرار ہوگئے ، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن