سبزہ زار پولیس نے لاپتہ 11سالہ بچہ ورثاء کے حوالے کردیا
لاہور (نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کمیونٹی پولیسنگ کے تحت فوری کارروائی،لاپتہ 11 سالہ حسن نصیرکو 2 گھنٹوں میں تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ چہارم جماعت کا طالب علم حسن نصیر گھر سے اکیڈمی کے لیے نکلا، لیکن راستہ بھٹک کر گم ہو گیا۔ مغوی کے ورثاء نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کا مقدمہ درج کرارکھا تھا۔