• news

نارروال سے لاہور آنے والے بس الٹ گئی،ٹریفک حادثات میں پندرہ افراد زخمی

فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڑ پر ٹریفک حادثات میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ، بتایاگیاہے کہ نارروال سے لاہور آنے والی بس بے قابو ہوکرسٹرک سے نیچے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس سوار12افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیا گیاہے۔شاہدرہ کے قریب تیزرفتار کوسٹرنے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے ، دیگر حادثات میں واحد اور فیصل، احمد رضا وغیرہ زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروادیاگیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن